جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی

کراچی: ملک بھرمیں شدیدگرمی کی لہر میں کمی آگئی، محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی نوید سنادی۔

آگ برساتے سورج کی بادلوں کےساتھ آنکھ مچولی شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی نوید سنا دی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔کراچی کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکاامکان ہےاورہوامیں نمی کاتناسب ساٹھ فیصد ہے۔ جبکہ جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں بائیس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں۔

پشاور، مردان، ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بادل برسنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں روز سورج کے مزاج شدید برہم رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ سےتجاوز کرسکتا ہے۔

اندرون سندھ میں کئی ہفتوں تک آگ برسانے کے بعد سورج کا غصہ ٹھنڈا ہونے لگا۔ لاڑکانہ میں بادل چھا جانے سے درجہ حرات کم ہوا تو شہریوں کی جان میں جان آئی ۔ حیدرآباد،سکھر اور کشمور میں بھی گرمی کی شدت کچھ حد تک کم ہوگئی گرمی کی شدید لہر نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق عید کے تینوں ایام کے دوران گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔ وہاڑی، قصور ، ملتان، کوٹ چھٹہ میں بھی بادلوں نے سورج کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں