جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ میں اقربا پروری سے زیادہ نسل پرستی پائی جاتی ہے: نواز الدین صدیقی

نواز

ممبئی: بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے زیادہ نسل پرستی کو بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔

نواز الدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری سے زیادہ نسل پرستی پائی جاتی ہے۔

اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میں نے کئی سالوں تک نسل پرستی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز الدین صدیقی نے فلمیں بند ہونے کے بعد کھیتی باڑی شروع کردی

انہوں نے کہا کہ مجھے کئی سالوں تک فلموں میں کاسٹ کرنے سے اس لیے منع کردیا گیا کہ میرا قد چھوٹا ہے اور میں الگ نظر آتا ہوں ، حالانکہ میں اب شکایت نہیں کر سکتا لیکن بہت سے دوسرے بہترین اداکار ہیں جو اس قسم کے تعصب کا شکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں