جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں : سراج الحق

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں

مٹیاری : سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال انتہائی خراب ہے، کرپشن دن بہ دن بڑھ رہی ہے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مٹیاری بار کاؤنسل سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت مکمل طور ناکام اور مایوس ہوگئی ہے، جس کا ثبوت ہے میمبرز سے اعتماد کا ووٹ لینا ہے۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ وفاقی وزراء سارا دن جن کے خلاف پریس کانفرنس میں مصروف ہیں ان کو ہی ڈپٹی سینیٹ چیئرمین کی آفر کرنے کے لیے جا بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، جس سے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے۔ ملک میں اسلامی قانون کا نفاذ ہی ملکی سالمیت کی ضمانت ہے۔ ملکی صورتحال انتہائی خراب ہے، کرپشن دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ غریب پس رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ : مولانا عبدالغفور حیدری پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں کی سیاست ایک ہے، پِی ٹی آئی کرپشن بچانے میں پوری ہے۔ پی ڈی ایم چند خاندانوں کو بچانے کے لیے واویلا کررہی ہے، عوامی مسائل کے لیے کوئی سروکار نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پِی ٹی آئی اور پِی ڈی ایم دونوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔ سینیٹ الیکشن میں بھیڑ بکریوں کی طرح خرید و فروخت کا عمل جاری ہے۔ اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات ہے کہ دوسرے دن وزیر اعظم نے کہا کہ میں ان میمبران کا پیچھا کرونگا، مگر کیا ہوا عمران خان خود ہی ان سے اعتماد کا ووٹ لے رہے تھے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیسوں کی بنیاد پر جولوگ منتخب ہوتے ہیں وہ عوام کے لیے نہیں آتے اپنے فائدے کے لیئے آتے ہیں۔ ملک میں کرپشن کا راج ہے ایسے حالات میں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں