جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں : فواد چوہدری

فوج اور حکومت میں

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حالات ٹھیک ہیں، فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات الحمد للہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ہر بندہ ہر گھنٹے کے بعد اپنی مشہوری کے لیے بات ٹوئسٹ کرلیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گملے میں اگائے گئے سیاستدان وزیراعظم تو بنائے جا سکتے ہیں لیڈر نہیں : شازیہ مری

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، جلد مکمل ہو جائے گا۔ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا، فواد چوہدری آپ سے شیئر کریں گے۔ مصالحہ زیادہ استعمال نہ کریں، ہضم کرنا مشکل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں