جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

گزشتہ حکومتوں اور موجودہ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے: سراج الحق

سراج

اسلام آباد: سراج الحق کا کہنا ہے کہ 7 دہائیوں سے ملک پر نا اہل حکمران مسلط رہے ہیں، گزشتہ حکومتوں اور موجودہ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

سراج الحق کا عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے 22 کروڑ عوام کو دھوکا دیا، روز نئی ویڈیو لیکس دیکھتے ہیں، گزشتہ حکومتوں اور موجودہ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 7 دہائیوں سے ملک پر نا اہل حکمران مسلط رہے ہیں، حکمرانوں نے نوجوانوں کو مایوس کردیا ہے، اس پارلیمنٹ میں 74سالوں سے نوجوانوں کی نمائندگی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلزپارٹی کا مقصد ذاتی مفادات کا تحفظ ہے: سراج الحق

اب کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، چینی ، گندم اور پیٹرول مافیا نے اربوں روپے عوام سے بٹورے ہیں۔

متعلقہ خبریں