جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں، اگلی بار پورے پاکستان میں ہماری حکومت آئے گی : مراد علی شاہ

بجٹ میں کوئی

کراچی : مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  لگژری آئٹم پر پابندی عائد ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا، اگلی بار پورے پاکستان میں ہماری حکومت آئے گی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ بجٹ تقریر کے دوران انکشاف کیا کہ کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے بلند عمارتیں گرانے کے لئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے دسمبر 2021 سے 2 اپریل 2022 تک سندھ حکومت کو 3 بار خطوط لکھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خط میں تحریر تھا کہ سکیورٹی خدشات ہیں، لیکن ہم نے عمل نہیں کیا۔ آج یہ کہہ رہے ہیں امریکہ نے ان کے خلاف سازش کی تھی! عمران خان بتائیں وہ ہم پر کیوں دباؤ بڑھا رہے تھے۔ وزیر اعلی سندھ نے ایوان میں خطوط بھی لہرا دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آئنی طریقے سے نکالا گیا۔ انہوں نے کچھ نہیں کیا، عوام پس کر رہ گئی تھی۔ صرف مخالفین کے خلاف نیب کو استعمال کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : حلیم عادل شیخ کی پانچ گھنٹے طویل تقریر، اراکین نے خدا کا واسطہ تک دے دیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، یہ تو لگے تھے کوئی ان کی امریکی صدر سے ملاقات کرا دے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا۔ کئی سیکٹرز میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلی بار پورے پاکستان میں ہماری حکومت آئے گی۔ موجودہ حکومت نے لگژری آئٹم پر پابندی عائد کی ہے۔ ہم 3 سال میں گندم کے ایکسپورٹر سے امپورٹر بن گئے ہیں۔ احساس پروگرام کچھ نہیں، وہ بینظیر سپورٹ پروگرام تھا۔ یہ لوگوں کو لنگر خانوں میں ڈال کر بہت خوش ہوتے تھے۔

متعلقہ خبریں