جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاکستان کو دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں:وزیرخزانہ

پاکستان کو دیوالیہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں،ہم نے اپنے ملک کی معیشت کو بہتر کرنا ہے۔

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ہم سب نے مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ہے

وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے آنے والی تمام تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں،دنیا کے بڑے بڑے ماہر معاشیات کہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ کرے گا، اسٹیٹ بینک کی ٹیم بھی محنت کررہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان بہت تیزی سے بحران سے باہر نکلا، ہم سب نے مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے،2017میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بن چکا تھااوربدقسمتی ہے کہ ہم 45ویں معیشت بن گئے۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے ہماری ٹیم نے کام مکمل کرلیا،کوشش کررہے ہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے، 30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے ساڑھے 5ارب ڈالر کمرشل بینکوں کو واپس کیے، چینی بینکوں نے 2ارب ڈالر ہمیں واپس کردیئے۔

یہ پڑھیں : مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

متعلقہ خبریں