جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ووٹنگ مشین میں کوئی خفیہ چیز نہیں، سیاسی جماعتیں معائنہ کریں : شبلی فراز

ووٹنگ مشین میں کوئی

اسلام آباد : شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں آئیں اور مشین کا معائنہ کریں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں کوئی خفیہ چیز نہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں انتخابات ہمیشہ تنازعات کا شکار ہوتے ہیں۔ عمران خان کا وعدہ تھا الیکشن کو شفاف بنائیں گے۔ پرانے طریقہ کار سے شفافیت کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی جماعتیں ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں: شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیک کرنا ممکن نہیں۔ اس الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں کوئی خفیہ چیز نہیں ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں آئیں اور مشین کا معائنہ کریں۔ سیاسی جماعتیں ٹیکنیکل ٹیمیں بھیج کر مشین کا معائنہ کریں۔ ان کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس معاملے میں مخالفت برائے مخالفت نہ کرے۔ پاکستان کے عوام تو یقین کریں گے۔ منفی سوچ رکھنے والے مثبت بات نہیں کرسکتے۔ 63 فیصد نوجوانوں نے اس مشین کی پذیرائی کی ہے۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس کے فیصلے کو من و عن تسلیم کریں گے، ہم الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔ مشین 90 دن میں تیار کی گئی۔

متعلقہ خبریں