جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنا ہے اور کوئی راستہ نہیں : اعظم سواتی

ریلوے ٹریک کو

لاہور : اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں، ہر صورت ریلوے کا نظام بہتر کرنا ہوگا، ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنا ہے اور کوئی راستہ نہیں۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک حادثے کی جگہ پر موجود رہا۔ ڈہرکی ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا۔ واقعے کے بعد زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے لیے آرمی ہیلی کاپٹرز موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈہرکی ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے میں 63 افراد جاں بحق اور 20 زیرعلاج ہیں۔ حادثے کے سوا تمام چیزوں کا عینی شاہد ہوں۔ زخمیوں کو کھانے پینے اور دیگر تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ اتوار یا پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا۔

انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں۔ قانون کے مطابق شہید کے ورثاء کو 15 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ 8 میل کے ٹریک کے اندر کوئی خرابی تھی۔

ایم ایل ون پر چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ چینی حکام کو باور کرایا کہ فیز ون میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ ہمیں ہر صورت ریلوے کا نظام بہتر کرنا ہوگا۔ ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنا ہے اور کوئی راستہ نہیں۔ ٹریک خراب ہو تو اسپیڈ کم کرنی پڑتی ہے۔ کوچز 50 سال پرانی ہیں۔

متعلقہ خبریں