جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں ظلم ہے لوگ پریشان ہیں، ہمیں جلسے کی اجازت دی جائے: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ

کوئٹہ: مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ظلم ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، بلوچستان سے انتخابات میں 70 فیصد لیا۔ ہم نے ساری تیاری کرلی ہے ہمیں اجازت دی جائے۔

سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کوئٹہ کے تمام جلسے ایوب اسٹیڈیم میں ہوتے ہیں، ایک ماہ قبل اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ملی تھی۔ دو دن پہلے کسی وجہ کی بنیاد پر اجازت نامہ منسوخ کیا گیا، قانون پسند شہری اور لوگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے ابھی بھی بات کی اور کررہے ہیں، پاک سرزمین پارٹی یہاں کے لوگوں کیلئے آواز بلند کررہے ہیں۔ انتظامیہ اپنے اس فیصلے کو واپس لے، پورا شہر پاک سرزمین پارٹی کے جھنڈوں سے سجا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ چاند پر پہنچ گئے اور ہم کتے کاٹنے کی ویکسین سے باہر نہیں آرہے: مصطفی کمال

انہوں نے کہا کہ 3 روز سے وزیراعلی بلوچستان سے رابطہ کررہے ہیں مگر کوئی جواب نہیں دے رہے، ذاتی طور پر بھی وزیراعلی بلوچستان سے رابطہ کیا۔ امید ہے انتظامیہ اور صوبائی حکومت ہماری بات مانے گی، جمہوری عمل کو نہیں روکا جانا چاہیئے۔

سربراہ پاک سر زمین پارٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ظلم ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، بلوچستان سے انتخابات میں 70 فیصد لیا۔ ہم نے ساری تیاری کرلی ہے ہمیں اجازت دی جائے، یہاں کوئی متبادل جگہ ہے ہی نہیں کہ جہاں جلسہ کریں۔

متعلقہ خبریں