جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عامر خان، مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری قتل کرنے کا پروگرام تھا : گرفتار دہشتگرد کا بیان

مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری

کراچی : سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ایم کیو ایم لندن کے گرفتار مبینہ دہشتگرد واحد حسین کے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے، ملزم نے بتایا کہ عامر خان، مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری قتل کرنے کا پروگرام تھا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد واحد حسین سلیم بیلجیم کا قریبی ساتھی اور پاکستان میں چیف مقرر تھا۔ واحد ایم کیو ایم لندن کے مسلحہ گروہ کو اسلحہ فراہم کیا کرتا تھا۔ دہشتگردی کی واردات کے بعد اسلحہ چھپانے کی ذمہ داری بھی شامل تھی۔

سلیم بیلجیم سے دہشتگردی کی تمام ہدایات واٹس ایپ کے ذریعے لی جاتی تھیں۔ پاکستان مخالف دہشتگردی میں سلیم بیلجیم تمام مالی معانت کرتا تھا، 8 دسمبر 2018 کو ایم کیو ایم پاکستان کے میلاد پر حملہ بھی سلیم بیلجیم کی ہدایت پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تنظیم کے گرفتار دو دہشتگردوں کا سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی دہشت گردی کا اعتراف

ایم کیو ایم پاکستان کے میلاد حملہ میں خواجہ اظہار الحسن، عامر خان ، مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری ٹارگٹ تھے۔ چاروں رہنماء کے قتل نہ ہونے پر بانی ایم کیو ایم نے سلیم بیلجیم سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

ملزم نے تفتیشی حکام کو مزید بتایا کہ دسمبر 2018 کو پی ایس پی کے دفتر پر حملہ بھی سلیم بیلجیم کی ہدایت پر کیا۔ پی ایس پی کے دفتر حملہ میں محمد نعیم نامی کارکن قتل ہوا، جس پر سلیم بیلجیم کو واٹس ایپ پر بانی ایم کیو ایم کی جانب سے شاباشی بھی دی گئی۔ فروری 2019 کو شکیل انصاری کو قتل کیا گیا۔

سلیم بیلجیم سیاسی پناہ لینے کے بعد برطانیہ میں رہائش پزیر ہے، جہاں وہ مختلف غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھا ہوا ہے اور وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے یورپ سے فنڈز جمع کرتا ہے۔

ملزم نے بتایا کہ دہشتگردی کی کامیاب واردات ہونے کے بعد رقم دی جاتی تھی۔ حوالہ ہنڈی کے ذریعے تمام رقم کی منتقلی کی جاتی ہے۔ سلیم بیلجیم جعلی ٹکٹوں، ٹیکس فراڈ آڈیو اور وڈیو سی ڈیز کے کاپی رائٹس چوری کرنے میں بھی ملوث ہے۔

متعلقہ خبریں