جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

100 فیصد آزادانہ اور شفاف انکوائری ہوگی، ہماری کوتاہی ہوئی استعفیٰ دے دیں گے : وزیر ہوا بازی

100 فیصد آزادانہ

کراچی : غلام سرور خان نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں بھی پیش کریں گے، ہماری کوتاہی ہوگی تو استعفیٰ دے دیں گے۔ 100 فیصد آزادانہ اور شفاف انکوائری ہوگی۔

کراچی میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے میں 2 افراد بچے ، کریو اور پائلٹ بھی شہید ہوگئے۔ پائلٹ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔ ناگہانی اور افسوسناک واقعے پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا کراچی طیارہ حادثہ کی فوری تحقیقات کا حکم

انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں اور فلاحی اداروں نے جس طرھ کام کیا وہ دیدنی تھا۔ متاثرہ گھروں کی مرمت کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی۔ جاں بحق افراد کے ورثا کے 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ شفاف انکوائری کے ذریعے حادثے کے حقائق سامنے لائیں گے۔ تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں بھی پیش کریں گے۔ ماہرین کو رائے دینا ہے تو کمیٹی کو دیں۔

غلام سرور خان نے اعلان کیا کہ ہماری کوتاہی ہوگی تو استعفیٰ دیں گے۔ 100 فیصد آزادانہ اور شفاف انکوائری ہوگی۔

متعلقہ خبریں