جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ہرہفتے سوال جواب کا لائیو سیشن ہوگا: رمیز راجہ

لائیو سیشن

لاہور: رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہرہفتے سوال جواب کا لائیو سیشن رکھوں گا۔

نو منتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کھلے دل اورصاف شفاف انداز میں کام کرنے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ٹیم کو مضبوط ، خطرناک اور برانڈ بنانا چاہتا ہوں: رمیز راجا

انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیغامات ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔

 

 چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ شائقین کرکٹ سے رابطے میں رہنے کے لیے ہر ہفتے سوال و جواب کا سیشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں رمیز راجہ نئے چیئرمین پی سی بی منتخب

متعلقہ خبریں