جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ن لیگ کا لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ

لانگ مارچ کو

اسلام آباد : حکومت نے ریاست کی رٹ مضبوط بنانے کے لیئے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کی سینیئر قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجود سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنانے کے لیئے ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لانگ مارچ کو روکا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 2025 تک پانی کی شدید قلت ہوگی: شیری رحمان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔ مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی۔ ہر غیر قانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

متعلقہ خبریں