جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

رواں سال اسکولز میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی

کاشف

کراچی: صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا وقت صبح 7 سے 11 بجے تک ہوگا، گرمی کے باعث طلبا بغیر یونیفارم بھی اسکول آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محدود امتحانات کا فیصلہ 50 لاکھ طلباء کی حق تلفی ہے : پرائیویٹ اسکولز

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن تعلیم کی سہولت رکھنے والے اسکول آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

متعلقہ خبریں