جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں شائقین کیلئے ہونگے سرپرائزز

پاکستان

کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن 7 میں شائقین کیلئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے سرپرائزز رکھیں گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 کی افتتاحی تقریب کیسی ہوگی، انتظامیہ کی جانب سے 20 جنوری تک اعلامیہ جاری کیا جائے گا، افتتاحی تقریب کووڈ پروٹوکولز کے تحت منعقد کی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اضافی اخراجات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ فینز انگیج منٹ پر پی سی بی کی تمام تر توجہ مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم اور آئمہ بیگ پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ گائیں گے، پی سی بی

ذرائع پی سی بی نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ شائقین کو سرپرائز دینا چاہتے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اطراف فیسٹیول جیسا ماحول ہوگا۔ فینز پارک میں بچوں کیلئے جھولے اور بڑوں کیلئے سہولیات میسر ہونگی، پی ایس ایل 7 پہلا ایڈیشن ہوگا جس میں نت نئی چیزیں متعارف کرائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں