جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ورلڈکپ میں پیس بیٹری کا بھرپور استعمال

لندن: ورلڈکپ میں پیس بیٹری کے کامیاب استعمال کے لئے مکی آرتھر اور سرفراز نے سرجوڑ لئے۔

حسنین، وہاب، حسن علی اور محمد عامر کی صلاحیتوں کے استعمال کے لئے کوچ اور کپتان نئی حکمت عملی اپنانے کامنصوبہ بنارہے ہیں۔

چاروں فاسٹ بالرز کو ایک ساتھ استعمال کرنے کی آپشن سمیت دو اسپنرز کو بھی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ عماد وسیم اور شاداب خان کی فائنل الیون میں بیک وقت موجودگی کا امکان کم ہے۔

شعیب ملک، محمد حفیظ سے اسپن کے شعبے میں کمی دور کی جائے گی۔ شاہین آفریدی کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنی شاٹس میں بہتری لائیں بطور آل راؤنڈر ان کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں اکنامک ریٹس بھی بہتر بنانے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں