لاہور: ن لیگی رہنما مریم نواز نے لاہور زمان پارک کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
مریم نواز نے لکھا کہ ویڈیو کو قریب سے دیکھ کر حقیقت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے، یہ سیاسی کارکن نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے بھرتی شدہ شر پسند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس زمان پارک کا گیٹ توڑ کر اندر داخل، ممنوعہ سامان برآمد، 40 کارکنان گرفتار
انہوں نے لکھا کہ یہ وہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے شرپسند ہیں جن کی عمران خان ہمیشہ حمایت کرتے رہے ہیں۔
Watching the videos closely, it’s hard to ignore the truth – these are NOT political workers. They are trained terrorists & miscreants recruited from banned outfits that IK has always been supportive of. The evidence speaks for itself. The state must act before it’s too late. pic.twitter.com/3g6nDUuH1w
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 19, 2023
مریم نواز نے لکھا کہ ثبوت خود بولتا ہے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔