جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں : شبلی فراز

اپنی کرپشن بچانے

اسلام آباد : شبلی فراز کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، جنہوں نے اداروں کو تباہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہائبرڈ وار برسر پیکار ہے، جس کا مقصد مایوسی اور بے یقینی پھیلانا ہے۔ ہائبرڈ وار سرحدوں کی محتاج نہیں۔ ہائبرڈ وار کا بحثیت قوم مقابلہ کرنا ہوگا۔ مایوسی اور بے یقینی ملکی مفاد میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت جلسہ ناکام کرکے فاتح سلطان بننا چاہتی ہے، جلسہ کامیاب ہوگا : مشاہد اللہ خان

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پچھلے 40 سال سے حکومت کررہے ہیں، انہوں نے اداروں کو تباہ کیا۔ انہوں نے سہولت کار بنانے کے لیے اپنے لوگوں کو اداروں میں بٹھایا۔

متعلقہ خبریں