جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

یہ مال بنانے، کیس بچانے اور گھر جانے کے لیے آئے ہیں: شیخ رشید

شیخ

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ کیس ختم کرائیں گے اور گھر چلے جائیں گے، عمران خان گھر بیٹھ جائے تو 11 پارٹیاں ایک ماہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کا سہارا، آئی ایم ایف خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟۔ عمران خان گھر بیٹھ جائے تو 11 پارٹیاں ایک ماہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، حکومت عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکتی، ملک وہاں پہنچ گیا جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کے بس میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دو ہزار روپے مہینے کی خیرات معیشت کو تباہی سے نہیں روک سکتی : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے، یہ کیس ختم کرائیں گے اور گھر چلے جائیں گے، اگلے مہینے لوگ نکلیں گے تو کسی کے کہنے پر واپس نہیں جائیں گے، لوگوں کے گھر میں صرف بھوک ان کا انتظار کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت کی 11اتحادی پارٹیاں جتنا بھی زور لگالیں، دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں، آج بھی یہ مال بنانے، کیس بچانے اور گھر جانے کےلیے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں