جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں، الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے : مسرت چیمہ

الیکشن کروانے پر مجبور

لاہور : حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ زر بابا اور 13 چور جماعتوں کو الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏پاکستان تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ پوری پارٹی نے حتمی وقت اور اعلان کا مینڈیٹ چیئرمین کو دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے بعد پہلے سے زیادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔ امپورٹڈ حکومت کو عوام الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے۔ ڈمی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل معاملہ، حکومتی کمیٹی قائم، آصف زرداری اور اعظم نذیر کو ٹاسک

ان کا کہنا تھا کہ زر بابا اور 13 چور جماعتوں کو نکیل ڈالنے کیلئے انتخابات ناقابل گزیر ہیں۔ چھوٹی سی سرجری والوں کا اب واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا۔ پی ڈی ایم کا چور ٹولہ حقیقی آزادی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد بلی کے خواب میں چھچھڑوں کے مترادف ہے۔

متعلقہ خبریں