جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

یہ قانون اور اداروں کو اپنی سیاہ کاریاں چھپانے کیلئے استعمال کرتے ہیں : شبلی فراز

قانون اور اداروں

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے 3 ماہ میں ملک میں بحرانی صورتحال پیدا کردی، قانون اور اداروں کو اپنی سیاہ کاریاں چھپانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنماء شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ ان کا طریقہ ہی دباؤ ڈالنے والا رہا ہے۔ ان کا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے، یہ اپنے مقصد کیلئے ویڈیو استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے : شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ یہ قانون اور اداروں کو اپنی سیاہ کاریاں چھپانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے انہوں نے خود کو سو ارب کا این آر او دیا۔ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ان کی لوٹ مار کا حساب ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے 3 ماہ میں ملک میں بحرانی صورتحال پیدا کردی ہے۔ یہ لوگ ملک کو سری لنکا جیسی حالت میں لے آئے ہیں۔ ہمیں موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں