جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

یہ مجھے مرتضی بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں : عمران خان

مرتضی بھٹو قتل عمران خان

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ آپریشن کرکے مجھے گھر میں مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں ،انکا پلا ن ہے اسکواڈ کارکنان میں گھس کر گولیاں چلاکر پولیس والوں کو مارے گا، یہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بنانا چاہتے ہیں۔

لاہور : چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا خاص کرم تھا وزیرآباد میں مجھے بچالیا، وزیرآباد حملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی کا ریکارڈ تباہ کیا جارہا ہے ، زمان پارک کے باہر آج یا کل آپریشن کا پلان ہے ، مجھے پلان پتا چلا ہے ہوسکتا ہے آج شام کو یہ آپریشن کرینگے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور پنجاب نے 2اسکواڈ بنائے ہیں ، میرے خلاف کوئی نیا وارنٹ بھی لے آئیں تو کارکنان انہیں آنے دیں ، اگر مجھے جیل بھی جانا پڑا تو میں جانے کو تیار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھا جائے ، ان کو خطرہ ہے الیکشن ہوگیا تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی ، ہمارے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ایسا کریک ڈاؤن تو آمریت کے دور میں بھی نہیں دیکھا تھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ پر97 کیسز ہیں آج پتا چلا کہ 143کیسز ہوچکے ہیں، کرکٹ کے ریکارڈ تو توڑے تھے آج کیسز کے ریکارڈ بھی توڑ چکا ہوں، توہین مذہب، غداری اور طرح طرح کے کیسز مجھ پر بنائے جارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہیومن رائٹس ، انٹر نیشنل اداروں کو خط لکھ رہے ہیں ، ریلی نکالنے کی کوشش کرتے ہیں ہم پر ہی حملہ، کیسز بنادیئے جاتے ہیں ،آج عدالت نے اجازت دی ہے ہفتے کو مینار پاکستان پر ایک یادگار جلسہ ہوگا، ہفتے کی رات مینار پاکستان میں ایک جاگی ہوئی قوم کو دیکھیں گے۔

پی ٹی آئی چئیرمین نے مزید کہا کہ آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہورہا ہے ، اجلاس میں ایک بار پھر وہی کوشش ہوگی جو پہلے بھی ہوچکی ہے ، یہ بیٹھ کر کوشش کرینگے کہ سب سے بڑی جماعت کو باہر کیا جائے ۔

یہ پڑھیں : اب پتہ چلا، جب سے عمران خان کو سیاست میں گھسیڑا گیا، ملک انتشار کا شکار کیوں ہے؟ مریم نواز

متعلقہ خبریں