جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

امپائر ساتھ ہونے کے باوجود چوروں کو شکست دینی ہے: عمران خان

عمران

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے کوئی غلط کام کیا تو لوگ معاف نہیں کریں گے، امپائر ساتھ ہونے کے باوجود چوروں کو شکست دینی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی صورت لوٹے اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے، موجودہ حکومت امپورٹڈ ہے، تحریک انصاف کے مارچ کے دوران ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر پر ڈاکہ پڑجائے تو چوکیدار نیوٹرل ہوسکتا ہے ؟ عمران خان کا خطاب

عمران خان کا کہنا تھا کہ پورا ملک ان ضمنی انتخابات کو دیکھ رہا ہے، یہ صرف ایک حلقے کا نہیں پور ے پاکستان کا الیکشن ہے، گھر گھر جاکر لوگوں کو تیار کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کوئی غلط کام کیا تو لوگ معاف نہیں کریں گے، امپائر ساتھ ہونے کے باوجود چوروں کو شکست دینی ہے۔

متعلقہ خبریں