جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

تیسرا ون ڈے؛ پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت 321رنز کا ہدف

پاکستان کو

سینچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 321رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے مسلسل دوسرے میچ میں سنچری اسکور کی۔

فخر زمان نے تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے ایک سو ایک رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کپتان بابر اعظم نے بھی چرانوے رنز کی شاندار باری کھیلی، آل راؤنڈر حسن علی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چار چھکوں کی مدد سے بتیس رنز بنائے۔

اوپنر امام الحق نے بھی ستاون رنز اسکور کئے تھے۔

تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ کھیلا جائیگا

قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، سرفراز احمد، عثمان قادر، حسن علی اور محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں