جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ بابر اعظم کے کیریئر کی پہلی سنچری، جنوبی افریقا کو شکست

پاکستان کا جنوبی

سنچورین: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

جنوبی افریقا کے خلاف کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی شاندار سنچری اسکور کی، بابراعظم نے 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دوسری جانب محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 73 رنز اسکور کیے۔

سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر میزبان ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

جنوبی افریقا کی جانب سے مرکرام 63، میلان 55 اور ڈیوسن 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں تھیں۔

شرجیل خان، عثمان قادر اور محمد حسنین تیسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ فخرزمان، آصف علی، حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں