جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ

تیسری بار اضافہ

اسلام آباد : گزشتہ چار دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہوگیا۔

او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 6.09 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے، گھریلو سلنڈر 71.93 روپے اور کمرشل سلنڈر 276.75 روپے کا مزید اضافہ ہوا۔ 30 جون 2021 سے ایل پی جی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو مزید اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

ایل پی جی ایسوسیشن کا کہنا ہے کہ ہماری ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ اٹل ہے۔ ایل پی جی پالیسی 2021 کو فوری واپس لیا جائے۔

یہ گزشتہ چار دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہے۔

متعلقہ خبریں