جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یہ حکومت ہے ہی نااہل، آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے وقت بھی پانچ مسودے بنے : زرداری

آرمی چیف کی

اسلام آباد : آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی پانچ مسودے بنے تھے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آئی ایس آئی چیف کی تقرری سے متعلق کیا کہیں گے؟

آصف زرداری نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ یہ حکومت ہے ہی نااہل ہے۔ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی پانچ مسودے بنے تھے۔ مجھے علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : گملے میں اگائے گئے سیاستدان وزیراعظم تو بنائے جا سکتے ہیں لیڈر نہیں : شازیہ مری

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان یہ صورتحال سنبھال سکیں گے؟ جس کے جواب میں پی پی رہنماء نے کہا کہ اس نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے احتساب کا عمل یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے۔ نیب آرڈیننس پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں