جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جاتی امراء سے گوجرانوالہ روانگی، یہ حکومت کے اختتام کی شروعات ہے : مریم نواز

یہ حکومت کے اختتام

لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ حکومت کے اختتام کی شروعات ہے، پولیس اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے راستے میں نہ آئیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز جاتی امراء سے گوجرانوالہ جلسے کے لیئے روانہ ہوگئیں ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہم 22 کروڑ عوام کی جدوجہد کے لیے نکلے ہیں۔ یہ حکومت کے اختتام کی شروعات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں : شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کے لیے نکلے ہیں، مائیں بہنیں آئیں اور اس قافلے میں شامل ہوں۔ پولیس اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے راستے میں نہ آئیں، یہ جنگ آپ کے لیئے ہی لڑ رہے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ آئین اور قانون کی ہماری اس جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔ پولیس اور انتظامیہ جلعی حکمرانوں کے لیئے نہیں آئین و قانون کے تابع ہے۔

متعلقہ خبریں