جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یہ چور جتنا چاہے چیخے مارے ملک کو انہوں نے ہی تباہ کیا: پرویز خٹک

پرویز

نوشہرہ: پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ڈیم سڑکوں پر آئے یہ ان کا آئینی حق ہیں، پی ڈی ایم یہ نہ کہے کہ حکومت استعفی دیں، یہ چور جتنا چاہے چیخے مارے ملک کو انہوں نے تباہ کیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈیم سڑکوں پر آئے یہ ان کا آئینی حق ہیں، پی ڈی ایم یہ نہ کہے کہ حکومت استعفی دیں۔ بلاول بھٹو عدم اعتماد لائیں ہم مقابلہ کریں گے، آئینی طریقے سے جو آئنگے ہم اسے سپورٹ کریں گے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سوچ والے انسان ہیں ان کو پتہ ہیں کہ آئینی طریقے سے کیسے آنا ہیں، اگر یہ لوگ خون خرابا کرانا چاہتے ہیں تو یہ ملکی دشمنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیئے گیم کھیل رہی ہے : پرویز خٹک

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جج جج ہوتا ہیں براڈشیڈ کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، نیب اگر کوئی کیس بناتا ہیں تو یہ لوگ کہتے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی ہو گئی ہیں۔ یہ چور جتنا چاہے چیخے مارے ملک کو انہوں نے تباہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ پیپر پر ان کو زبردست شکست دیں گے، میں 38 سال سے خدمت کر رہا ہوں۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی۔

متعلقہ خبریں