جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں : وزیراعلیٰ پنجاب

قومی وسائل میں

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت کے دامن پر اسکینڈل کا کوئی داغ نہیں، قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ ان عناصر نے اڑھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری، دنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات میں شمار

انہوں نے کہا کہ نئے عزم اور جذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ کرپشن سے پاک اور معیاری منصوبے ہماری حکومت کا طرۂ امتیاز ہے۔ حکومت کے دامن پر اسکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔ ہمارا اڑھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آتا تھا۔ عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کو نہیں بھولے۔ سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں، جو انہوں نے بویا۔ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کردیا ہے۔ قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں