جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دینے والوں کو شرم آنی چاہیے : عثمان بزدار

گالی کو پنجاب

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دینے والوں کو اپنے الفاظ کے چناؤ پر شرم آنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے روحیل اصغر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے۔ گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دینے والوں کو اپنے الفاظ کے چناؤ پر شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن نئی نسل کو گالیاں دینے کا سبق سیکھا رہی ہے۔ اپوزیشن ٹولے کی ڈھٹائی پر سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ اداروں پر حملہ کرنا اور متنازعہ بنانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ گالم گلوچ اور بدتمیزی کروا کر وہ بچ جائیں گے : بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ اداروں پر حملہ کرنے میں یہ جماعت بدنام زمانہ ریکارڈ رکھتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ اپوزیشن ٹولے نے ہمیشہ جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قوم اس منافق ٹولے کے دوغلے چہروں کو پہچان چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایات کی امین ہے۔

متعلقہ خبریں