جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

جن کو ماضی میں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا، اب ان سے بھی پوچھا جارہا ہے: جاوید اقبال

جاوید

اسلام آباد: جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جن کو ماضی میں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا، اب ان سے بھی پوچھا جارہا ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب زیرو کرپشن سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، نیب بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے۔ نیب ایک کاروبار دوست ادارہ ہے۔ جن کو ماضی میں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا، اب ان سے بھی پوچھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے: جاوید اقبال

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات، اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے ان سے جواب کیا جارہا ہے، قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کے بارے میں قانون کے مطابق ملزمان سے پوچھا جا رہا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

متعلقہ خبریں