جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مشرف دور میں معافی نامہ لکھ کر فرار ہونیوالے اسی قسم کی ڈیل کے خواہاں ہیں : شہباز گِل

مشرف دور میں معافی

اسلام آباد : شہباز گِل نے کہا ہے کہ مشرف دور میں معافی نامہ لکھ کر فرار ہونیوالے اسی قسم کی ڈیل کے خواہاں ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ کورونا پر سیاست کرنے آئے تھے، بھینسوں کے پیچھے چھپنا پڑرہا ہے، بوکھلاہٹ تو ہوگی۔ مشرف سے معافی مانگ کر بیرون ملک فرار ہونا آپ کا ماضی ہے۔ ارسطو صاحب بتائیں گے کہ شہزادہ مقرن اور سعد الحریری کن کے ضامن تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کورونا کا رونا رو کر نیب پیشیوں سے فرار چاہتے ہیں : فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہ جب معافی نامے کی خلاف ورزی کی تو آپ کو لینے یہ دونوں پاکستان کیوں آئے تھے؟ مشرف دور میں معافی نامہ لکھ کر فرار ہونیوالے اسی قسم کی ڈیل کے خواہاں ہیں۔ آپ کی کرپشن دھیلے کی نہیں، بہت زیادہ ہے۔ اب الزام بھینسوں پر ڈال دیا کہ بھینسوں نے اربوں روپے کا دودھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی ٹی ٹیز آتی تھی، جن سے بیگمات کی جائیدادیں خریدی جاتی تھیں۔

متعلقہ خبریں