جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

صنعتوں اور سی این جی کی بندش سے ہزاروں خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں : امتیاز شیخ

صنعتوں اور سی این جی

کراچی : امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کا حق وفاق نے سلب کر رکھا ہے، صنعتوں اور سی این جی کی بندش کی وجہ سے ہزاروں خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے جاری میں وفاقی وزراء کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء سندھ میں آکر جھوٹ اور غلط بیانی کرتے ہیں۔ ایک جانب گیس کی بندش کی وجہ سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں یوریا کا غائب ہوجانا، سمجھ سے بالاتر ہے : شازیہ مری

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب صنعتوں اور سی این جی کی بندش کی وجہ سے ہزاروں خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ سندھ کے بلدیاتی قانون میں یونین کاٶنسل کی سطح تک اختیارات دیے گئے ہیں۔ کراچی کی اسٹیک ہولڈر کانفرنس میں گیس کی بندش کے خلاف بات نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کوئی قرار داد منظور نہیں کی گئی۔ کراچی کا حق سندھ حکومت نے نہیں وفاق نے سلب کر رکھا ہے۔ کراچی کے حق کے لیے آواز بلند کرنے کی پی ٹی آئی کی حلیف جماعت میں جرات نہیں۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کی جتنی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، اتنی ہی حلیف جماعتیں۔

متعلقہ خبریں