جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا سے ہزاروں پاکستانیوں کی اموات، میئر کراچی کی عید سادگی سے منانے کی اپیل

ہزاروں پاکستانیوں کی

کراچی : میئر کراچی نے کورونا وائرس سے ہزاروں پاکستانیوں کی اموات کے باعث عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے اہل وطن کو عید الاضحی کی مبارک باد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ  عید قرباں ہمیں ایثار و قربانی، تسلیم و رضا اور اطاعت خداوندی کا درس دیتی ہے، اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی عبادات اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عوام سے عید سادگی سے منانے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اپیل

میئر کراچی نے کورونا وائرس سے ہزاروں پاکستانیوں کی اموات کے باعث عید سادگی سے منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ عید الضحٰی کے موقع پر وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، قربانی کے دوران صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور مخصوص کیے گئے مقامات پر قربانی کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی چیئرمین اور متعلقہ افسران عملہ سمیت قربانی کے ایام میں فیلڈ میں موجود رہیں، قربانی کے مقامات سے آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بعد جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔

متعلقہ خبریں