جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خلیجی ممالک میں ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کی اطلاع درست ہے : معید یوسف

ہزاروں افراد کے

اسلام آباد : معید یوسف کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کی اطلاع درست ہے۔

معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کو محفوظ طریقے واپس لانا چاہتے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے، بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ اور قرنطینہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو رواں ہفتے وطن واپس لانے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک میں ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کی اطلاع درست ہے، تاہم مغربی ممالک میں ایسی صورتحال نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ہر ہفتے 6 سے 7 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے۔ لوگوں کے آنے کی صورت حال کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں