جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مطالبات کی منظوری کیلئے بنی گالہ جانے کی دھمکی

بنی گالہ جانے

اسلام آباد : مطالبات نہ منظور ہونے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بنی گالہ جانے کی دھمکی دے دی۔

ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کو 6 ہفتے گزر گئے، شدید احتجاج کے باوجود حکومتی کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کلرکس، پنشنرز اور لیبر یونینز سے مذکرات کے لیئے کمیٹی کی تشکیل

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان ڈاکٹر حیدر عباسی نے کہا ہے کہ مخلتف سیاسی جماعتوں کے رابطوں کے باوجود تحریک کو غیر سیاسی رکھا۔ حکومت ہمیں سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کے لیے دروازے کھولنے پر مجبور نہ کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک جکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی، احتجاج ختم نہیں ہوگا، دوسری صورت میں کسی بھی سخت فیصلے کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

متعلقہ خبریں