جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

غیرت کے نام پر قتل کرنے والے تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم

غیرت کے نام پر قتل

کراچی : غیرت کے نام پر قتل کرنے والے تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنادیا گیا۔

ملیر کورٹ میں غیرت کے نام پر قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔ سزاۓ موت پانے والوں میں نادر علی، محمد یعقوب اور محمد زمان شامل ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان دس دس لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : غیرت کے نام پر نوجوان کی چھریوں کے وار کرکے ناک کاٹ دی گئی

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے زوہیب کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کلہاڑی اور چھریوں کے وار ثابت ہوئی تھی۔ ملزمان نے ملزم کی بہن کو گھر سے بھگانے کا الزام لگا کر نوجوان کو قتل کیا۔

متعلقہ خبریں