جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

مغوی لڑکے کو تاوان نہ ملنے پر قتل کرنے والے تین مجرمان کو دو بار سزائے موت کی سزا

مغوی لڑکے

کوئٹہ : انسداد دہشتگردی کی عدالت کوئٹہ ون نے مغوی لڑکے کو تاوان نہ ملنے پر قتل کرنے والے تین مجرمان کو سزائے موت سنا دی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ سال کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے دس سالہ علی شیر کو اغواء کرکے تین کروڑ روپے تاوان نہ دینے پر قتل کرنے والے چار ملزمان کے خلاف جج عبدالمجید ناصر نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی تو چڑیا نہیں پھڑکی : شیخ رشید

عدالت نے مجرمان داؤد شہزاد، مہدی اور افتخار کو جرم ثابت ہونے پر دو دو مرتبہ سزائے موت، جبکہ مجرم محمد باقر کو دو مرتبہ عمر قید اور مجرم روح اللہ کو سات سال قید کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ تاوان نہ دینے پر مجرمان نے 16 فروری کو مغوی لڑکے کو سرانان میں قتل کرنے کے بعد لاش جلادی تھی۔

متعلقہ خبریں