جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شیر شاہ اور مزار قائد پر تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شیر شاہ

کراچی : شیر شاہ اور مزار قائد پر پولیس نے تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

مزار قائد پر دو مبینہ ڈاکو پولیس موبائل کی ٹکر سے زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو پولیس کو دیکھ کر فرار ہورہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی پاک پتن میں کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل

پولیس موبائل نے پیچھا کرکے ڈاکوؤں کو ٹکر مار کر گرادیا۔ زخمیوں میں ایک کی شناخت فرقان کے نام سے ہوئی۔ دوسرا ڈاکو بے ہوش ہے، دونوں ملزمان سے پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

دوسری طرف شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے پل پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت احسان کے نام سے کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں