جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد سے 24 گھنٹوں میں تین لڑکیوں کا اغواء

تین لڑکیوں

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت سے 24 گھنٹوں میں تین لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے مختلف واقعات میں تین لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ اغواء کی یہ وارداتیں سہالہ، رمنا اور تھانہ ترنول کی حدود میں پیش آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی پارٹی سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید

تھانہ سہالہ کے حدود سے 20 سالہ لڑکی، تھانہ رمنا کے حدود سے ساڑھے 14 سالہ بچی اور تھانہ ترنول کی حدود سے 17 سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے، لیکن تاحال نہ لڑکیاں بازیاب ہوسکیں اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں