جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین کشمیری نوجوانوں کا قتل

تین کشمیری نوجوانوں

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ سوپور کے علاقے گند براتھ میں گھر گھر تلاشی کے بہانے تین کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں ن لیگ کے ارکان پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے : شاہد خاقان

اس سے قبل 16 جون کو سری نگر کے علاقے نوگام میں بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا تھا۔

متعلقہ خبریں