جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایم کیو ایم لندن کے راء کے تین مبینہ ایجنٹ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس حوالے

تین مبینہ ایجنٹ

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے راء کے تین مبینہ ایجنٹ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے راء کے تین مبینہ ایجنٹ کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان میں عادل انصاری، ماجد اور شاہد عرف شوٹر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹاف کو سرجیکل ماسک فراہم کرنے کا حکم

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن ہے جو کراچی میں راء کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ کراچی میں مختلف دہشت گرد گروپوں کو کارروائیوں کے لیے رقم فراہم کرتے تھے۔ کراچی میں مختلف ایجنسیوں اور اہم تنصیبات کی معلومات راء کو فراہم کرتے تھے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں