جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے تین ملزمان گرفتار

غیر قانونی ٹریول

کراچی : ایف آئی اے نے بہادر آباد سے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے بہادر آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان گرفتار

غیر قانونی کاروان زائر الحسین سے درجنوں پاسپورٹس، جعلی لیٹر ہیڈز، اوکے ٹو بورڈ و دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان مین عابد حسین، احمر آفاق اور ارشد حسین شامل ہیں،

اوکے ٹو بورڈ کی مہر مختلف ایئر لائنز کا عملہ ایئر پورٹ پر استعمال کرتا ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں