جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

جنوبی وزیرستان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

دہشت گردوں کی شناخت

پشاور : جنوبی وزیرستان میں فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک آٹھ دہشت گردوں میں تین کی شناخت ہوگئی ہے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقہ زنگاڑا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک، جبکہ دو بچے شہید ہوگئے تھے۔ دو  سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی، آٹھ دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے تین دہشتگردوں کی شناخت کمانڈر محبوب عرف زیرک، کمانڈر تنزا گل عرف افغان اور کمانڈر گوہر کے نام سے ہوئی ہے۔ باقی ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں