جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سانحہ بلدیہ کے تین متاثرین کا فیکٹری مالکان کے خلاف 1 کروڑ سے زائد کا ہرجانہ دائر

تین متاثرین

کراچی : سانحہ بلدیہ کے تین متاثرین نے فیکٹری مالکان کے خلاف ہرجانہ دائر کردیا۔

سیشن عدالت غربی میں سانحہ بلدیہ کے مزید تین متاثرین کی جانب سے فیکٹری مالکان کے خلاف 1 کروڑ 46 لاکھ روپے کے تین دعوے دائر کیئے گئے ہیں۔

درخواست گزاروں کے وکیل کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں ہنگامی اخراج کا راستہ تھا نہ حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ فیکٹری مالکان اور متعلقہ محکمہ پر حادثے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ بلدیہ کے مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا

متاثرین کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے وعدوں کے باوجود پلاٹ اور ملازمتیں بھی نہیں دی گئیں۔ سانحہ کی وجہ سے گھر کے کفیل دنیا سے چلے گئے۔ ہمارے بچے بہت چھوٹے ہیں ان کی کفالت کے لئیے زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔

متاثرین میں جاں بحق ہونے والی آمنہ، رحمت علی اور غلام سرور، اللہ بخش، روزینہ اور عائشہ کے اہل خانہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں