تین سالہ مغوی بچی کی لاش آدھورائے کے قریب نہر سے ملی

پنجاب: گجرانوالہ میں گیارہ روز بعد تین سالہ مغوی بچی ضمیر فاطمہ کی لاش مل گئی۔ ضمیر فاطمہ کی لاش آدھورائے کے قریب نہر سے ملی، کپڑوں سے ضمیر فاطمہ کی شناخت ہوئی۔

گوجرانوالہ گرجاکھ کے علاقہ سے تین سالہ بچی کے اغواء کا معاملہ سامنے آیا۔ ذرائع کے مطابق گیارہ روز بعد مغوی بچی ضمیر فاطمہ کی لعش مل گئی پولیس ذرائع کے مطابق لعش آدھورائے کے قریب نہر سے ملی ہے۔ کپڑوں سے ضمیر فاطمہ کی شناخت ہوئی۔

پولیس کے مطابق ضمیر فاطمہ گھر کے باھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔ تھانہ گرجاکھ میں نامعلوم افراد کے خلاف بچی کے اغواء کا مقدمہ درج ہے، جبکہ مختلف پہلووں پر واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بچی کو کس طرح قتل کیا گیا تحقیقات کے بعد معلوم ہو گا۔