جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یورپین نیشنز فٹبال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری

لیگ

یورپ: یورپین نیشنز فٹبال لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں اسپین نے سوئٹزرلینڈ کو صفر ایک گول سے شکست دے کر گروپ اے فور میں اول پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ دوسرے میچ میں جرمنی نے یوکرائن کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرادیا

یورپ بھر میں جاری یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ کے گروپ اے فور کے سلسلے میں دو میچز کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں اسپین نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف پہلے ہاف میں فٹبالر اورزابیل کے گول کی بدولت کامیابی حاصل کی، اس جیت سے اسپین نے سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں نمبر ایک کی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

اسی گروپ میں گزشتہ دو میچز مسلسل برابر کرنے والی ٹیم جرمنی نے اس مرتبہ یوکرائن کو شکست دے کر پہلی فتح اپنے نام کی، جرمنی کے دو کھلاڑیوں سینٹر اور گریزنے نے پہلے ہاف میں ایک ایک گولز داغ کر بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی۔

یوکرائن کی جانب سے میچ کے دوسرے ہاف میں مالینوف سکی نے اپنی ٹیم کی جانب سے واحد گول پینلٹی شوٹ پر کیا تاہم جرمن ٹیم نے یہ میچ اپنے نام کرکے گروپ میں دوم پوزیشن حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں