جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ٹڈی دل کی جنوبی پنجاب میں تباہی، کروڑوں کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ

تباہی

لاہور: ٹڈی دل جنوبی پنجاب کے علاقوں میں تباہی پھلانے لگا، وہاڑی اور عارف والا میں ٹڈی دل کی یلغار جاری ہے۔ کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

وہاڑی کے نواحی گاؤں پکھی موڑ، 19 ڈبلیوبی، 21 ڈبلیوبی، 23 ڈبلیوبی، 49ڈبلیوبی، 51ڈبلیوبی کے علاوہ دیگرعلاقوں میں کماد اور مکئی سمیت دیگر فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں، کسانوں نے ٹڈی دل کو بھگانے کیلئے ٹریکٹرز پر ڈیک لگانے کے علاوہ ڈھول گلے میں ڈال لئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر سے فصلوں پر ہلا بول دیا

کسانوں کاکہناہے کہ دن رات کی محنت بچانے کے لالے پڑگئے ڈھول والے کرائے پر بھی بلائے جارہے ہیں، انتظامیہ کو کسانوں کی مدد کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

عارف والا میں فصلوں پر حملہ کرنے کے بعد ٹڈی دل شہری حدود میں داخل ہو گئی جس سے شہری فضائی حدود میں کروڑوں ٹڈیاں منڈلانے لگی ہیں۔

مقامی انتظامیہ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اسپرے کر رہی ہے جس کے کوئی نتائج سامنے نہیں آئے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں